عالمی استکبار امریکہ کو ایران کی دو ٹوک شرائط، وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قطری ثالثوں سے اہم ملاقات

29 ستمبر, 2026 08:25

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر قطری ثالثوں سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی استکبار امریکہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار امریکہ نے عراق میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے کرائے کا گروہ تشکیل دیا ہے، شیخ علی الاسدی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اصولی اور مضبوط مؤقف پر قائم رہتے ہوئے گزشتہ منگل کو بھی قطری ثالثی کے ذریعے امریکی فریق تک اپنی کڑی شرائط اور واضح پیغام پہنچا دیا تھا۔ این بی سی سے وابستہ ایک امریکی صحافی کی رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطری ثالثوں کے درمیان یہ اہم ملاقات انجام پائی ہے، جس کے بعد قطری ثالثوں نے امریکی وفد سے بھی بات چیت کی تاکہ استکباری قوتوں کو ایران کے دو ٹوک فیصلے سے باخبر کیا جا سکے۔

9:02 صبح ستمبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔