اسلام علم و آگہی کا دین ہے، کائنات میں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

28 ستمبر, 2026 11:26

شیعیت نیوز : قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایمز سکول اینڈ کالج اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’سائنس اور اسلام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروقار علمی و فکری سیشن میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خصوصی خطاب فرمایا۔

اپنے خطاب کے دوران سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سائنس اور اسلام کے باہمی تعلق، جدید سائنسی ترقی میں مسلم مفکرین کے شاندار کردار اور نوجوان نسل کی علمی و تحقیقی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو علم، تحقیق، اخلاق اور کردار سازی کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کی تلقین کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام علم و آگہی کا دین ہے جو انسان کو کائنات کے اسرار و رموز میں غور و فکر اور تحقیق کی بھرپور دعوت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران سے بیروت اور غزہ سے صنعاء تک مقاومتی محاذ ایک ہیں، آیت اللہ اعرافی کا شیخ نعیم قاسم کے نام اہم پیغام

اس پروقار علمی سیشن میں اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے گفتگو میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایمز سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شاندار علمی، تعلیمی اور قومی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ انتظامیہ نے ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خطاب کو طلبہ کے فکری ارتقاء کے لیے انتہائی مفید اور بہترین رہنمائی قرار دیا۔

12:09 شام ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔