پاکستان

شیعوں کو لشکر جھنگوی نے نہیں مارا وہ محب وطن گروہ ہے، دہشتگرد ایران ہے، زید حامد

شیعیت نیوز: زید حامد نامی ذہنی مر یض جو خود کو دفاعی تجزیہ کار اور صحافی سمجھتا ہے کہ اسکی ذہنی اور علمی سطح اس قدر پست ہوگئی ہے کہ اسکے تجزیوں اور تحریروں میں کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعتوں کی رنگ بو واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں جب کبھی شیعہ مسلمانوں پر حملہ ہوتا تو دہشتگرد جماعتوں کے سرغنہ اسے ایران پر ڈال دیتے اور ثابت کرنے کی کوشیش کرتے ایران پاکستان میں شیعوں کو قتل کروارہا ہے، اس پروپگنڈے کا ایک ہی مقصد ہوتا تھا اور وہ تھا قاتل کو مقتول بناکر پیش کرنا۔

آج نام نہاد دفاعی تجزیہ نگار جوکہ اب ذہنی مریض ہے یہی بات کہہ رہا ہے جو کوئی نئی بات نہیں بلکہ مکتب اہلیبت علیہ السلام کئی عرصہ سے یہ بکواس کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے سرغنوں سے کئی بار سن چکے ہیں ، بس اب کی بار لبرل اور صحافت کے لبادے میں چھپے اس زید حامد کی زبان سے من و عن وہی بات سن کر حیرت زدہ نہیں، دہشتگرد جماعتوں کے سرغنوں کی زبان سے جاری بیانات اور زید حامد کے تجزیے اس بات پر دلیل رکھتے ہیں کہ زید حامد اور کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی، داعش اور طالبان خوارج کے سرپرست ایک ہی ہیں اور انکا ہد ف ملت جعفریہ اور انقلاب اسلامی ہے۔

اس بھونڈے تجزیے کے بعد یہ بات خوب سمجھ آتی ہے کہ زید زمان حامد نامی دفاعی تجزیہ کار کی نظر میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری قوتیں جو ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کرتی ہیں اور پھر انہیں قتل کرتی ہیں پاک صاف اور پرامن محب وطن جماعتیں ہیں، جبکہ شیعہ مسلمانوں ۲۰ ہزار اپنے شہداء گوانے کے بعد بھی ناک و پلید دہشتگرد ہیں۔

دوسری جانب زید حامد کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو ناک پلید اور ایڈیٹ جیسے القابات سے نوازنے پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور ملت جعفریہ نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ اور را اور موساد کے ایجنٹ کےخلاف فوری کاروائی کریں ۔

واضح رہے کہ گراونڈ لیول اور رکشوں اور بسوں میں ہونے والے لیول کے تجزیے زید حامد کی جانب سے سعودی جیل سے واپس آنے کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔

نوٹ : زید حامد  کی نئی تحریر بہت جلد آئیگی جس میں وہ یہ لکھے گا کہ اس نے پورے ایران کو دہشتگرد نہیں کہا۔

Hamid.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button