دنیا

افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں،

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو افغانستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ہے وہ افغان فوجیوں کی ٹریننگ اور انہیں ہتھیار فراہم کر کے افغان فوج کی تقویت کر سکتے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو صرف ہتھیاروں اورفوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button