پاکستان

جیل بھروتحریک کی حمایت میں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری

شیعیت نیوز: کراچی میں جیل بھرو تحریک کی حمایت میں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گے۔

شیعیت نیوز کے مطابق 6 اکتوبر بروز جمعہ علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ازخود گرفتاری پیش کرکے جیل بھرو تحریک کا آغا ز کیا تھا جو شہر کے دوسرے علاقوں تک پھیل گئی ہے، اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ملیر جعفرطیار اور اورنگی نمبر2 پر احتجاج مظاہرے کیئے گئے۔

ملیر جعفرطیار میں مرکزی امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں مومنین نے شرکت کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک کی حمایت کی، اس موقع پر مولانا نشان ساجدی، مولانا علی انوار جعفری اور جعفرطیار سوسائٹی کے صدر نے خطاب کیا، جبکہ لاپتہ افراد کی فیملیز نے خصوصی شرکت کی ۔

لاپتہ شیعہ افراد کی بازيابی كے لئے ا كورنگی نمبر 2 پر مومنین نے بھر پور احتجاج کیا، اس موقع پر خصوصی شرکت علامہ علی انور جعفری كنے کی انہوں نے اپنے خطاب میںلاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button