پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ امن واستحکام کے قیام تک جاری رہے گی،آرمی چیف

دہشتگردی کے خلاف جنگ امن واستحکام کے قیام تک جاری رہے گی، جنرل قمر باجوہ
شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ امن واستحکام کے قیام تک جاری رہے گی، ملکی دفاع اور امن کے لئے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کے گھرکا دورہ کیا اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی ۔آرمی چیف نے شہید افسر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل عامر ولید 4 ستمبر کوبلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو گئے تھے ۔دریں اثناجنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان ملٹر ی اکیڈمی کاکول کا جمعہ کو دورہ کیا ۔ کا کول پہنچنے پر اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبداللہ ڈوگراور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اکیڈمی میں کیڈٹس کودی جانے والی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی فیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور نوجوان کیڈٹس کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کی بھی تعریف کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ امن واستحکام کے قیام تک جاری رہے گی، ملکی دفاع اور امن کے لئے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کے گھرکا دورہ کیا اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی ۔آرمی چیف نے شہید افسر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل عامر ولید 4 ستمبر کوبلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو گئے تھے ۔دریں اثناجنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان ملٹر ی اکیڈمی کاکول کا جمعہ کو دورہ کیا ۔ کا کول پہنچنے پر اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبداللہ ڈوگراور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اکیڈمی میں کیڈٹس کودی جانے والی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی فیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور نوجوان کیڈٹس کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کی بھی تعریف کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button