پاکستان

جیل بھرو تحریک، دوسرے مرحلہ: علامہ احمد اقبال رضوی گرفتاری پیش کریں گے

شیعیت نیوز: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوسرے مرحلے میں علامہ احمد اقبال رضوی ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق علامہ احمد اقبال رضوی 13 اکتوبر بعد نماز جمعہ جامع مسجد مصطفی عباس ٹائون سے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کریں گے۔یاد رہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز علامہ حسن ظفر نقوی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری دے کر کیا جس کے بعد اس تحریک نے مزید طاقت پکڑ لی ہے اور علما اور عوام کی بڑی تعداد گرفتاریاں دینے کے لیے ناموں کا اندراج کروا رہی ہے۔ یہ تحریک لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button