امریکا میں ہونے والی دہشتگردی کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

03 اکتوبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک جب کہ 500 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام اسٹیفن پیڈوک بتایا ہے جس کی عمر 64 سال تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ برطانوی میڈیا نے اسٹیفن پیڈوک کی مبینہ تصویر بھی شائع کی ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق اس دہشتگردی کے واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے

4:56 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔