ایران امریکہ کو خطے سے باہر دھکیلنے کی صلاحیت ثابت کر رہا ہے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کا اعتراف

19 ستمبر, 2026 18:41

شیعیت نیوز : برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے امریکہ کے مقابلے میں ایران کی طاقت اور مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کے غیر مؤثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اخبار نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکہ کو اس خطے سے باہر دھکیلنے کی بھرپور صلاحیت ثابت کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی اڈے جنہیں حملوں سے روکنے کے لیے دفاعی نظام کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اب خود حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ٹیلی گراف نے کہا کہ اس صورتحال نے خلیج فارس کے خطے میں امریکہ کے اتحادی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے واشنگٹن پر انحصار کی حد پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کے کسی بھی غلط اندازے کا طاقت سے جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہیں، ایرانی جنرل

امریکی حکام کے دعووں کے برعکس ایران سے متعلق تنازع ان کے منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھا، جبکہ آبنائے ہرمز میں پابندیاں برقرار ہیں اور سعودی رجیم کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیلی گراف نے مزید لکھا کہ گزشتہ 30 برس سے خلیج فارس میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی اور فوجی اڈوں پر مبنی امریکی حکمت عملی موجودہ تنازع میں ایک بڑی کمزوری بن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئیں، جبکہ امریکی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر بھی کم ہو گئے ہیں۔

7:31 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔