مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں، ایرانی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب پر کڑی تنقید

19 ستمبر, 2026 11:36

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے حالیہ پیغام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فرانس کے نوآبادیاتی ماضی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جناب بارو! مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق، سید عباس عراقچی نے کہا کہ الجزائر کی جنگ آزادی کے دوران فرانس نے 15 لاکھ الجزائری باشندوں کا بے دردی سے قتل عام کیا، جبکہ پیرس نے ان میں سے ایک دسویں حصے سے بھی کم ہلاکتوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اب بھی اپنے ان سنگین نوآبادیاتی جرائم پر کسی بھی قسم کی معذرت کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ بم دھماکہ قابل مذمت ہے، شرپسندوں کی سازش ناکام بنانا ہوگی، علامہ سید ساجد علی نقوی

ایرانی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے وقت میں فرانس کی مجرمانہ خاموشی، جب امریکہ نے ایرانی اسکول کے بچوں کا قتل عام کیا تھا، ان کے اصل چہرے اور منافقت کو پوری طرح واضح کر دیتی ہے۔

12:31 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔