ہم بہت جلد امریکی افواج کے اصل جانی نقصانات کو بے نقاب کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
عراقچی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے اس بے بنیاد اور کھوکھلے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران اپنے دفاع سے قاصر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مناسب وقت پر امریکی افواج کے حقیقی جانی نقصانات اور ہلاکتوں کی تفصیلات دنیا کے سامنے لائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق، سید عباس عراقچی نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں امریکی حکام کے بے دفاع ایران کے دعوے اور پینٹاگون کی حالیہ رپورٹ کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا:
-
امریکی دعویٰ: ایران بے دفاع ہے۔
-
حقیقت: امریکہ کے سینکڑوں فوجی اڈوں اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور درجنوں امریکی طیاروں کو آگ لگ گئی۔ (بقول: پینٹاگون)
یہ بھی پڑھیں : خانۂ کعبہ کسی سلطنت کی جاگیر نہیں؛ مکہ کے نام پر سیاست اور یمن جنگ کا بیانیہ
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید واضح کیا کہ یہ تو ابھی محض ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔ ہم بہت جلد امریکی فوجیوں کی حقیقی ہلاکتوں اور جانی نقصانات کے حقائق افشاء کریں گے، اور یہ تفصیلات ان لوگوں کا منہ چڑائیں گی جو ایران کے دفاع کی کمزوری کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔
دوسری جانب، فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ایک مشن کے دوران امریکہ کا جدید ترین F-35 (ایف 35) اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایران کے اوپر نشانہ بنا اور اسے نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں، پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل نے ایران کے خلاف جنگ (28 فروری سے 30 جون کے عرصے) کے حوالے سے اپنی پہلی سرکاری رپورٹ میں ایرانی حملوں سے ہونے والے ہوشربا نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ خطے میں امریکہ کی سینکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ کے اہم اور کلیدی ہتھیاروں کے ذخائر میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔







