امریکہ کا سعودی رجیم کو 24.3 ارب ڈالر کے 48 جدید ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ
ایف 35 طیارے
شیعیت نیوز : امریکہ کی جانب سے سعودی رجیم کو 24.3 ارب ڈالر مالیت کے 48 جدید ‘ایف-35 لائٹننگ ٹو’ (F-35 Lightning II) لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا بڑا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ یہ ریاض کی جانب سے ان جدید ترین امریکی طیاروں کی پہلی خریداری ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے آج کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی فروخت کے حوالے سے باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے اس بھاری فروخت کو "نیٹو (NATO) کے رکن نہ ہونے والے ایک اہم اتحادی کی سکیورٹی کو بہتر بنانے” کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 10 خوارج ہلاک، پاک فوج کے 6 جوان شہید
تفصیلات کے مطابق، امریکہ اور سعودی رجیم کے درمیان ہونے والی اس مجوزہ فروخت میں صرف طیارے ہی نہیں بلکہ 49 ‘پراٹ اینڈ وٹنی’ (Pratt & Whitney) انجن، جدید مواصلاتی آلات، اسپیئر پارٹس اور دیگر اہم عسکری سازوسامان بھی شامل ہے۔







