دنیا

ہندوستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس عزا اور علم برآمدکیا گیا

 ہندوستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس عزا اور علم برآمدکیا گیا

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی یاد میں عزاداری عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے ۔
شیعیت نیوز کے نمائندے  نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی یاد میں عزاداری عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے  ۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں ” یوم عاشور” آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران، عراق، پاکستان ، ہندوستان، ترکی، بحرین، لبنان ، شام، روس، سعودی عرب، یمن، آذربائیجان، یورپ اور امریکہ میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یم شہادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button