چھوتی محرم: ابن زیاد نے امام حسین سے جنگ کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیئے، شمر 4 ہزار میں بک گیا
شیعیت نیوز: سن اکسٹھ ہجری چوتھی محرم الحرام ہفتہ کا روز تھا، اس یوم شنبہ کوابن زیاد لعین نے مسجد جامع میں ایک خطبہ دیا جس میں اس نے امام حسین (ع) کے خلاف لوگوں کو بھڑکایااور کہا کہ حکم یزید سے تمھارے لیے خزانوں کے منہ کھول دیئے گئے ہیں تم اس کے دشمن حسین (ع) سے لڑنے کے لیے آمادہ ہوجاؤ۔ اس کے کہنے سے بے شمار لوگ آمادئہ کر بلا ہو گئے اور سب سے پہلے شمر نے روانگی کی درخواست کی ۔ چنانچہ شمر کو چارہزار، ابن رکاب کو دوہزار، ابن نمیر کو چار ہزار ، ابن رھینہ کوتین ہزار، ابن خرشہ کو دو ہزار سواردے کر روانہ کر بلا کردیا گیا۔








