پاکستان

شہباز شریف ابن زیاد بن گئے: عزاداروں کو تھانے بلا کر گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: جس طرح امام حسین ع کے مشن سے خوف ذدہ کوفہ کے گورنر ابن زیاد نے سن 61 ہجر ی میں اپنے دربار میں بلاکر شیعہ امام حسین علیہ سلام کو گرفتار کرلیا تھا تاکہ وہ امام حسین علیہ سلام کی نصرت کو نا جاسکیں بلکل اسی طرح پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں عزاداراںِ امام حسین علیہ سلام کی مجلس منعقد کرنے والے عزاداروں کو بھی تھانے بلاکر کرگرفتار کیا جارہا ہے تاکہ امام حسین علیہ سلام کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام ہونے سے روکا جاسکے۔ 

اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی ملت جعفریہ کیخلاف محرم کے آغاز ہی سے انتقامی کاروائی شروع ہوگئیں ہیں، ٹبہ محمد نگر کامونکی ڈسٹرک گوجرانوالہ میں 3 محرم کے بانیان مجلس کو مذاکرات کے بہانے ایس ایچ او صدر کامونکی نے چاند رات کو کوفہ والوں کی سنت ادا کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گذشتہ سال بھی مستورات کو گرفتار لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ NA 20 میں الیکشن کے دوران تحریک نفاذ فقہ جعفریہ موسوی گروپ سے ملاقات میں مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عزاداری اور عزاداروں کا احترام کرتی ہیں تاکہ شیعہ قوم کا ووٹ حاصل کرسکیں اسی بہکاوے میں آکر موسوی گروپ نے انکی حمایت بھی کردی تھی، جبکہ آج مریم نواز صاحبہ کی جماعت نے محرم کے آغاز سے ہی شیعہ دشمن اپنا اصل چہرہ دیکھانا شروع کردیا ہے۔

لہذا ہم پنجاب حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کرتے کے وہ عزاداروں کو تحفظ دین یا فلاں فلاں بلکہ ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ امام حسین علیہ سلام اور انکے پیروکاروں سے الجھانا چھوڑ دیں ورنہ انکا انجام بھی صدام اور یزید جیسا ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button