آرمی چیف نے 4خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

21 ستمبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چار خطرناک ترین دہشتگروں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ مجرمان دہشتگردی ،اغوا برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔چاروں دہشتگردوں پر مجموعی طور پر 21 افراد کے قتل کا الزام تھا۔چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔دہشت گرد شبیر احمد ولد محمد شفیق کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھااور وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں میجر عدنان اور دس دیگر اہلکار شہید ہوئے تھے۔ وہ چار فوجیوں کے اغواء اور ان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔دہشت گرد نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
دوسرا دہشت گرد عمرا خان ولد احمد خان کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں3فوجی شہید ہوئے۔

12:30 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top