جلد ہی ایک اور کامیابی ملنےوالی ہے، عراقی وزیراعظم
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے قبضے سے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کی آزادی کے لئے کارروائیوں کے آغاز کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور کامیابی جلد ہی نصیب ہونےوالی ہے – عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ عراق کے چپے چپے سے داعش اور دیگر دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہےگا کہا کہ جلد ہی ایک اور کامیابی ملنےوالی ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے پاس ہلاکت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے – انہوں نے کہا کہ عراق کا چپہ چپہ دہشت گردوں اور جارح شیطانوں سے پاک کیا جائےگا- انہوں نے ساتھ ہی خداوندعالم سے عراقی فوجی جوانوں کی کامیابی اور عراق کا پرچم بلند رکھنے میں ان کے عزم و حوصلے کی تقویت کی دعا کی – واضح رہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کےشہر عنہ کو آزاد کرانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف تین جانب سے حملے شروع کردئے ہیں اور عراقی فوج کرکوک کے شہر الحویجہ کی آزادی کا آپریشن شروع کرنے کے لئے اب الشرقاط شہر میں داخل ہوگئی ہے – عراقی فوج نے اس سے پہلے عکاشات شہر کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا –








