شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری

20 ستمبر, 2017 00:00

عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور کے علاقے المیادین میں داعش کے چھے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے – ان ہوائی حملوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک جبکہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تین گاڑیاں اور ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ ہوگیا- عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ حملے کب کئےگئے- عراقی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ حملے شام کی حکومت کی ہم آہنگی سے کئے گئے ہیں – عراقی فضائیہ نےگذشتہ فروری میں بھی شام کے اسی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی – عراقی فضائیہ نے عراق کے اندر بھی صوبہ الانبار کے علاقوں عکاشات ، عنہ اور القائم میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے

3:39 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔