پاکستان

پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،جنرل باجوہ

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی ہےہمارے خدشات کو بھی دور کیا جائے، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے،پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ۔
وہ آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر آسٹریلیا پہنچے جہاں انہوں نے آسٹریلین ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اینگس ، نیول چیف ایڈمرل تموٹھی ، وزیرخارجہ جولی بشپ اوروزیردفاع میریزپائنی سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطے کی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان امید کرتاہے کہ ا سکے سیکیورٹی تحفظات کوبھی دورکیاجائےگا،آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آسٹریلوی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا پہنچنے پر آرمی چیف کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button