دنیا

سعودی حکام کے پاس میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے کا کیا جواز ہے۔ مولوی ایاز نیازی

کابل کی مرکزی جامع مسجد کے امام اور یونیورسٹی پروفیسر مولوی ایاز نیازی نے میانمارکے مسلمانوں کی حمایت کو دینی فریضہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والے جرائم پر عالمی برادری، اسلامی ممالک خاص طور سے سعودی حکام کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
مولوی نیازی نے میانمار کی فوج کے حملوں اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی تعاون تنظیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور تاکیدکے ساتھ کہا کہ ان اداروں کو امریکہ کی اجازت کے بغیر بیان دینے کا بھی حق نہیں ہے۔
بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب، میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کومسلمانوں کے قتل عام کی ترغیب دلانے میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button