مشرق وسطی

دیرالزور میں شامی فوج کی ایک اور کامیابی

شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور کے مغرب میں التیم آئیل فیلڈ کو آزاد کرانے کی شامی فوج اور استقامتی فورس کی کارروائیوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- دیرالزور میں التیم آئیل فیلڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ہی شامی فوج المقابرعلاقے پر کنٹرول حاصل کرنے اور دیرالزور کے فوجی اڈے کا محاصرہ توڑنے جبکہ ہرایش اور طحطوح محلوں کو آزاد کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے – واضح رہے کہ شامی فوج اور استقامتی فورس نے گذشتہ منگل کو تین سال بعد دیرالزور کا محاصرہ توڑ کر شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی – دیرالزور میں شامی فوج کے داخل ہو جانے کے بعد شہر کے مغربی اور شمال مغربی محلوں کا محاصرہ بھی ٹوٹ گیا ہے- دیرالزور شہر تیل سے مالا مال علاقہ ہے اور گذشتہ تین سال سے یہ داعش کے محاصرے میں تھا تاہم داعش کے عناصر اس شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے اور اب شامی فوج نے شہر کا محاصرہ توڑ دیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button