ایران

اگر دشمن ہم سے ناراض نہیں تو ہمیں اپنی افادیت پر شک کرنا ہوگا

رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران کے دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء نے آج پیر کے روز حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایران میں دینی مدارس کے نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے ہوئی۔

رهبر معظم انقلاب نے اس موقع پر تاکید کی کہ آج انسانیت بالخصوص نوجوان نسل کو شدت کے ساتھ نئی باتوں کی ضرورت ہے اور اسلام انسان، سماج اور سیاست کے حوالے سے نئی نئی اور دلچسپ باتوں کا حامل دین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان باتوں کو دنیا تک پہنچایا جائے تو ان کی قطعی طور پر وسیع پیمانے پر پذیرائی ملے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلابی معیار کے تحفظ اور معاشرے کو اسلام کے مطابق ڈھانے کا عمل نہایت دشورا ہے اور اس کے لئے انتھک کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جو عناصر انقلاب کی بنیاد کے مخالف ہیں وہ معاشرے میں انقلابی معیار کے خلاف سازشیں بھی کریں گے.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ دینی طلبا اور علماء انبیاء کی راہ کا تسلسل ہیں اور جس طرح اللہ کے نبی دنیا میں عدل و توحید کے نفاذ کے لئے کوشاں تھے ایسا ہی کام علمائے دین کی ذمہ داری ہے.

انہوں نے کہا کہ جدید دور کے مواصلاتی نظام بالخصوص سائبر اسپیس کے قیام سے اسلام کے وحدت اور نئی نظام زندگی پر مبنی پیغام کو پھیلایا جاسکتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا اسلام مخالف قوتوں کی مسلمانوں سے ناراضگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اسلام کے دشمن ہمارے عزم و ارادے سے ناراض نہیں تو ہمیں اپنی افادیت پر شک کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button