کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

29 اگست, 2017 00:00

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارت خانے کے قریب ایک بینک کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے تصدیق کی کہ کابل میں ایک نجی بینک کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکے کے وقت بینک کے باہر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

12:50 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top