عراق

علیحدگی کے ریفرنڈم سے کرد عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ بعض بدعنوان عناصر ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے ملک میں پائی جانے والی آزادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک میں مختلف قومیتوں اور نسلوں کے لوگ ضرور آباد ہیں لیکن شہری حقوق اور شہریت کا ان کی نسلی اور قومیتی وابستگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض عناصر معاشرتی تنوع کو کسی ملک کی کمزوری سمجھتے ہیں لیکن عراقی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ معاشرتی تنوع کو ملکی طاقت کے عنصر میں تبدیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں آباد سب ہی قومیں اور نسلی گروہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ عراقی کردستان ریجن کی بعض سیاسی جماعتوں نے ریجن کے صدر مسعود بارزانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں، پچیس ستمبر کو کردستان کی علیحدگی کے لیے استصواب رائے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت عراق اور مختلف سیاسی جماعتوں اور خطے کے ملکوں نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کا اعلان کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button