پاکستان

جے یو آئی و لشکر جھنگوی اتحاد: ڈیرہ میں تین دن میں تین شیعہ قتل

شیعیت نیوز: چودہ اگست سے ایک روز قبل جشن آزادی کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آج دوپہر نامعلوم دہشت گردوں نے شیعہ پولیس آفیسرمظہر عباس شیرازی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے شہید مظہر شیرازی پر ان کے گھر کے باہر اندھا دھن گولیاں چلادیں جس سے مظہر شیرازی موقع پر دم توڑ گئے۔ شہید مظہر شیرازی سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے مشتاق شیرازی کے چھوٹے بھائی اور گزشتہ سال عید کے روز شہید کئے جانے والے ایڈوکیٹ شاہد شیرازی کے چچا اور محکمہ پولیس میں ملازم تھے ۔

واضح رہے کے ڈیرہ اسماعیل خان جمعیت علمائ اسلام کا گڑھ ہے جہاں پر جے یو آئی کی سربراہی میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے معنظم شیعہ نسل کشی کی ہے، گذشتہ دنوں ہی کالعدم لشکر جھنگوی اور جے یو آئی مولانا فضل الرحمن گروپ کے درمیان کوئٹہ میں سیاسی اتحاد قائم ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جے یو آئی کے زیر اثر علاقوں میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں تیزی آگئی ہے۔

دو روز قبل بھی دو پولیس اہلکاروں کوامام بارگاہ کوٹلی امام حسینؑ کے باہر ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button