ایران کے خلاف مشن کے دوران 8 امریکی بحری اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
امریکی بحریہ
شیعیت نیوز : امریکی فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں پر مبنی ایک طویل مشن کے دوران امریکی بحریہ کے 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر ہانگ کاؤ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کے جنگی گروپ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس جنگی گروپ میں طیارہ بردار جہاز کے علاوہ فضائی یونٹ اور اس کی حفاظت پر مامور دیگر جنگی جہازوں کے اہلکار بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے چھاپے اور گرفتاریاں، جنوبی لبنان پر بھی بمباری
رپورٹ کے مطابق اس مشن میں تقریباً 6 سے 7 ہزار امریکی فوجی اہلکار شامل تھے اور اس دوران ابراہام لنکن کو 6 ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں تعینات رکھا گیا۔ تاہم، امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے کسی بھی اہلکار کی موت واقع نہیں ہوئی۔







