کینیڈین وزیراعظم کا امریکی جارحیت کا جواز پیش کرنا منافقت ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

24 ستمبر, 2026 15:02

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت اور امریکی صدر کے جنگ پسندانہ بیانات کو جواز فراہم کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اسماعیل بقائی نے لکھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکہ کی جارحیت اور جنگ پسندی کی مذمت کرنے کے بجائے اسے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ایک ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی کو جنگ کے دور کی زبان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مارک کارنی کو متنبہ کیا کہ وقت اتنا بے رحم ہے کہ وہ وہم اور منافقت کو ہمیشہ جاری رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وفاقی جج نے میڈیا اداروں پر ٹرمپ کی عائد کردہ پابندی ختم کر دی

ترجمان نے مزید لکھا کہ ایک دن وقت ان لوگوں کو، جو امریکہ کی دھونس کے سائے میں کھڑے ہیں اور طاقتوروں کی زبان دہرا کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، یہ دکھا دے گا کہ حقیقت سے آنکھیں بند کرنا اور عزت نفس و انسانی وقار کو فروخت کرنا انسان کو نجات نہیں دیتا، بلکہ اسے طاقت کے سامنے مزید بے سروسامان کر دیتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ شاید وہ دن آئے جب وہ آج کے ایران کو دیکھیں اور سمجھیں کہ جس ملک کو ایک زمانے میں طاقتوروں کے ساتھ مل کر کچلنے کی کوشش کی گئی تھی، اسی نے طاقت کے سامنے کھڑے ہو کر ایک ایسی مشعل روشن کر رکھی ہے۔ اگر یہ مشعل بجھ گئی تو انسانوں کے درمیان عریاں طاقت کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا اور اختلافات حل کرنے کا مہذب اور انسانی راستہ طاقت کی بے رحم منطق کے نیچے دفن ہو جائے گا۔

3:11 شام ستمبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔