جامعہ المصطفیٰ کراچی میں لائبریری مینجمنٹ اور جدید کتاب داری پر چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد

24 ستمبر, 2026 14:39

شیعیت نیوز : جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی میں لائبریری مینجمنٹ اور جدید کتاب داری کے موضوع پر چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اہم پروگرام جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے خصوصی تعاون سے منعقد ہوا، جس میں صوبہ سندھ کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والی 20 طالبات (خواہران) نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طالبات کو جدید لائبریری مینجمنٹ، کتب کی درجہ بندی و فہرست سازی، ریکارڈ کی تیاری و نگہداشت، کتب کے تحفظ اور جدید تحقیقی وسائل کے استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر جواد نے طالبات کو ان موضوعات پر نظری و عملی تربیت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکی و سعودی رجیم کی جارحیت: 7 سالوں میں 1400 سے زائد مساجد اور مزارات شہید

ورکشاپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ المصطفیٰ کراچی کے شعبۂ طالبات کی پرنسپل ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی نے جدید تحقیقی مہارتوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ المصطفیٰ طالبات کی علمی و تحقیقی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

اس موقع پر جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے انچارج مولانا کاظم سلیم نے ورکشاپ کے مؤثر انعقاد پر منتظمین محترمہ عقیلہ زینب اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طالبات میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

2:53 شام ستمبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔