پاکستان

کوئٹہ: پشین اسٹاپ کےقریب دھماکا، 15افراد شہید

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکےکے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا۔

دھماکےکی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

دھماکا ہائی سیکیورٹی زون میں ہوا جس کے قریب ایف سی ہاسٹل واقع ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی، کوئٹہ لاء کالج اور نجی ہسپتال بھی دھماکے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، جس سے ریسکیو عملے کو امدادی کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button