چوہدری اسلم کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، مدرسہ سیل کردیا

10 اگست, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کراچی میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل کرکے 7 طلباء کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مدرسہ سیل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مدرسہ قاری شاکر کا ہے جو کہ شہید ایس ایس پی (سی آئی ڈی) چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم ہے جبکہ پولیس نے مدرسے سے 7 طلباء کو بھی حراست میں لیا ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

1:27 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔