پاکستان

پاکستان کی نمائندہ شیعہ طلبہ جماعت آئی ایس او کا کنوینش ۱۵ ستمبر کو لاہور میں ہوگا

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46واں سالانہ کنونشن امسال بھی لاہور میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کنونشن نیئر عباس جعفری نے جائزہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ملک بھر سے سیکڑوں امامیہ طلبا شریک ہوں گے۔ چیئرمین کنونشن نیئر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 15 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں ملک کے گوش و کنار سے علماء کرام، سابقین، ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت سیکڑوں مذہبی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ کنونشن کے آخری روز مجلس عمومی کے اراکین کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ کنونشن کی تشہیری اور رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کیلئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنیوالا موجود نہیں، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن فقط فرزند زہرا حضرت امام مہدی (عج) ہیں ہے جن کا انتظار پوری دنیا کو ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button