سعودی فوجیوں کی بربریت جاری، العوامیہ میں پانچ شیعہ شہید

03 اگست, 2017 00:00

سعودی فوجیوں نے بدھ کو ایک بار پھر مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے العوامیہ پر حملہ کیا اور گھروں پر گولہ باری کی- سعودی فوجیوں نے امدادی کارکنوں اور ریڈ کریسنٹ کی گاڑیوں کو بھی شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی – سعودی فوجی العوامیہ کے لوگوں سے شہر چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں – سعودی فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر نہیں نکلے تو ان کا انجام موت کے سوا کچھ نہیں ہوگا- العوامیہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں اور باہر کی دنیا سے ان کا رابطہ پوری طرح منقطع ہوگیا ہے – اس درمیان شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں سعودی عرب کے دو سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی بھی خبریں ملی ہیں –

10:36 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔