یمن میں سعودی رجیم کی جنگ دراصل امریکہ کی نمائندگی میں لڑی جا رہی ہے، مفتی اعظم لیبیا
مفتی اعظم الغریانی
شیعیت نیوز : لیبیا کے مفتی اعظم شیخ الصادق الغریانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ یمن میں سعودی رجیم کی قیادت میں مسلط کی گئی جنگ دراصل امریکہ کی نمائندگی اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے لڑی جا رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سعودی رجیم اپنے جنگی ہوائی جہازوں اور تباہ کن میزائلوں کے ذریعے یمن کی مزاحمتی تحریک اور انصار اللہ کے خلاف مسلسل عسکری کارروائیاں کر رہی ہے، جس کا براہِ راست اور اصل فائدہ صرف اور صرف امریکہ کو حاصل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ پر حملے کا دعویٰ قبیح تہمت ہے، سعودی رجیم نے یمن میں 2 ہزار مساجد شہید کیں، سید عبدالملک الحوثی
لیبیا کے مفتی اعظم نے مزید واضح کیا کہ خطے میں تمام امریکی فتوحات اور کامیابیوں کا دعویٰ محض ایک فریب اور دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ امت مسلمہ کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ ان جنگوں کا اصل محرک کون ہے اور ان کے ذریعے پسِ پردہ کس سامراجی طاقت کے مفادات پورے کیے جا رہے ہیں۔







