یمنی فوج کا وحشیانہ جارحیت کا دندان شکن جواب، آرامکو اور خمیس مشیط پر میزائل و ڈرون حملے

17 ستمبر, 2026 13:42

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے ظالمانہ محاصرے اور وحشیانہ بمباری کے جواب میں مجرم سعودی رجیم کی اہم تنصیبات پر دو بڑی اور کامیاب فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ ینبع میں آرامکو کی تنصیبات اور خمیس مشیط فضائی اڈے کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جنرل یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مجرم سعودی رجیم گزشتہ 12 برس سے یمن اور اس کے عوام کے خلاف جارحیت اور ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ہفتے سعودی رجیم نے اپنے حملوں میں مزید شدت لاتے ہوئے یمن پر 450 سے زائد فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے اللہ کی مدد سے یہ کاری ضرب لگائی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے بالکل براہِ راست اور درست تھے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور وسیع تباہی ہوئی۔ دوسری کارروائی میں خمیس مشیط فضائی اڈے کو متعدد بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا، اور یہ حملہ بھی اپنے اہداف پر پوری درستگی کے ساتھ لگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی معیشت بحران کا شکار، کمپنیوں کے نجی قرضوں کے ڈیفالٹ میں خطرناک حد تک اضافہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی رجیم کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے اللہ پر توکل کرتے ہوئے دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھاتی رہیں گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یمنی فورسز سعودی رجیم کے زیرِ تسلط علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی، حمایت یافتہ عناصر کے مراکز کو نشانہ بنائیں گی، اور "محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور شدت کے مقابلے میں شدت” کی حکمتِ عملی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک یمن کے خلاف جارحیت مکمل طور پر رک نہیں جاتی اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔

2:40 شام ستمبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔