مکہ پر حملے کا دعویٰ سعودی رجیم کا جھوٹ ہے، یمنی عوام مقدسات کے حقیقی محافظ ہیں، مہدی المشاط

17 ستمبر, 2026 13:48

شیعیت نیوز : یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یمن کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی رجیم کے بے بنیاد دعوے محض رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

المسیرہ چینل کے مطابق، مہدی المشاط نے کہا کہ آج عوامی شعور اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ لوگ سعودی رجیم کی اصل حقیقت کو بخوبی سمجھ چکے ہیں؛ یہ ایک ایسی رجیم ہے جو امت مسلمہ کی دولت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ کعبہ، قرآن کریم اور حرمین شریفین کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ایشیا میں غیر ملکی افواج کی جگہ نہیں ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی عوام اسلامی مقدسات سے گہری عقیدت اور پختہ ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح انہوں نے تیسرے مقدس حرم مسجد الاقصیٰ کے دفاع میں جنگ لڑی، اسی طرح مقدس الہٰی گھر کے دفاع کے لیے بھی اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ یمنی عوام قرآن کریم، پیغمبر اسلام (ص)، مکہ مکرمہ یا مسجد الاقصیٰ کی کسی بھی توہین کے خلاف ہمیشہ عوامی اجتماعات میں بھرپور احتجاج کرتے رہے ہیں۔

مہدی المشاط نے مزید کہا کہ سعودی رجیم کو اس وقت امت مسلمہ کو متحرک کرنا چاہیے تھا جب ٹرمپ نے کعبہ کی توہین کی اور اس کی ایسی تصویر پیش کی جو اس کے تقدس کے شایانِ شان نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی رجیم کے جھوٹ اب عرب اور مسلم عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، بالکل اسی طرح جس طرح بین الاقوامی بحری جہاز رانی کو لاحق خطرے سے متعلق اس کے سابقہ دعوے عوام کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔

اس سے قبل انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی رجیم کی جانب سے الزامات کی تکرار اس کی ہزیمت کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ یمن کے خلاف جاری جارحیت اور محاصرے کے حوالے سے رائے عامہ کو قائل نہیں کر سکی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی رجیم مکہ مکرمہ کے احترام میں یمنی عوام سے بڑھ کر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ مکہ مکرمہ کی حرمت کو دراصل وہی شخص پامال کرتا ہے جو اپنی جارحانہ جنگوں میں اس کے مقدس مقام کا غلط استعمال کرے اور صہیونی یہودیوں کا استقبال، تفریحی تقریبات اور اخلاقی فساد کے ذریعے اسے آلودہ کرے۔

2:38 شام ستمبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔