مکہ مکرمہ پر حملے کا دعویٰ قبیح تہمت ہے، سعودی رجیم نے یمن میں 2 ہزار مساجد شہید کیں، سید عبدالملک الحوثی

18 ستمبر, 2026 08:16

شیعیت نیوز : یمن کی اعلیٰ انقلابی کونسل کے سربراہ اور انصار اللہ کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے مکہ مکرمہ پر حملے کے سعودی دعوے کو ایک بڑا جھوٹ، انتہائی قبیح اور کھلی تہمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمنی قوم قرآن، پیغمبر اکرم (ص) اور مکہ مکرمہ کی توہین کے خلاف عالم اسلام میں سب سے زیادہ متحرک ہے اور ہم مکہ مکرمہ سمیت تمام اسلامی مقدسات کی حرمت پر اپنی جانیں اور مال قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنی تازہ ترین تقریر میں سید عبدالملک الحوثی نے متجاوز سعودی رجیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم گزشتہ 12 برس سے سعودی رجیم کی جانب سے مسلط کردہ ظالمانہ جارحیت اور محاصرے کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، جسے امریکی حمایت اور صیہونیوں کی ایما پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن ہمیشہ دفاعی پوزیشن میں رہا ہے جبکہ جارحیت کا آغاز ہر بار سعودی رجیم نے کیا، جس کی تازہ ترین مثال صنعاء کے ہوائی اڈے پر سعودی بمباری سے شروع ہونے والی کشیدگی ہے۔ انہوں نے یمنی مسلح افواج کی استقامت اور کامیابیوں پر عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا سعودی رجیم کو 24.3 ارب ڈالر کے 48 جدید ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ

سعودی رجیم کے ہولناک جنگی جرائم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جارح سعودی رجیم نے گزشتہ 12 سالوں میں ہزاروں بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیا، 2,000 سے زائد مساجد کو نشانہ بنایا، نابیناؤں کے مراکز، تاریخی عمارات اور قبرستانوں تک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنسی جرائم سمیت دیگر سنگین مظالم محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ سعودی رجیم کی ایک مستقل اور منظم پالیسی کا حصہ تھے، جس کے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ کے پاس بھی موجود ہیں۔

یمن کے انقلابی رہنما نے محاصرے کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یمنی عوام کو خوراک اور ادویات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس ظالمانہ محاصرے کا اصل مقصد یمن کو اس کے تیل و گیس کے وسائل اور سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہوں سے محروم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دراصل سعودی رجیم کا باطل پروپیگنڈا ہے تاکہ وہ اپنی خفت مٹا سکے، لیکن یہ جھوٹ کسی بھی باشعور اور عقلمند انسان کے نزدیک قابلِ قبول نہیں ہے۔

9:12 صبح ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔