دنیا

طالبان کے حملے میں چھے افغان پولیس اہلکار جاں بحق

صوبہ ہلمند کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ چھے افغان پولیس اہلکار بدھ کی صبح صوبہ ہلمند کے ناوہ ضلع میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں – اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں- طالبان نے گذشتہ دنوں ہرات ، ہلمند، بدخشاں اور بغلان سمیت کئی صوبوں میں اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں- افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور کئی شہروں اور دیہاتوں پر ان کے قبضے کے باعث افغان عوام کے درمیان شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button