دنیا

امریکی سفارتکاروں کو روس سے نکل جانے کا الٹی میٹم

ملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو بہتر گھنٹے کے اندر اندر روس سے نکل جانے کی مہلت دی جاتی ہے – انہوں نے کہا کہ یہ الٹی میٹم ٹھیک اسی طرح کا ہے جس طرح سے واشنگٹن نے امریکا میں متعین روسی سفارتکاروں کو دیا تھا- کرملین کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو اپنے اس فیصلے پر کسی بھی قیمت پر نظرثانی نہیں کرے گا کیونکہ سفارتکاروں کی سرگرمیوں پر امریکا نے ہی روک لگائی ہے – امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے روس میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد میں کمی کے بارے میں ماسکو کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ماسکو کے اس اقدام کا جائزہ لے رہا ہے- اس سے پہلے واشنگٹن نے امریکا میں روسی سفارتکاروں کی تعداد کم کردی تھی اور انہیں امریکا سے چلے جانے کو کہہ دیا تھا –

 

متعلقہ مضامین

Back to top button