پاکستان اور چینی افواج کے درمیان خصوصی بندھن قائم ہے، آرمی چیف
شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی فوج کواس کی90ویں سالگرہ پر مبارک دی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان خصوصی بندھن قائم ہیں ۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چین کے اخبار کو جاری خصوصی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط پیشہ وارانہ تعلقات اور تعاون کا حامی ہے ۔دریں اثناء سینٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے چینی فوج کی 90ویں سالگرہ پر ایک بیان میں کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے عمدہ او ر پیشہ وارانہ فوج ہے ۔
انہوںنے کہاکہ چینی فوج ایشیاء میں امن سکیورٹی اور سلامتی کیلئے کام کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں بھی کر دارادا کررہی ہے ۔








