کراچی: خودکش بمبار سفید کرولا سمیت کراچی میں داخل

25 جولائی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے سیکورٹی الڑ ٹ کے مطابق کراچی میں ایک خودکش بمبار کے ایک سفید کار کے ساتھ موجودگی کی اطلاع ہے،جو کسی بھی اہم مقام کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق خاص ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک خود کش بمبار سفید کرولا نمبر 26583 کے ہمراہ کراچی میں موجود ہے جو کراچی ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مراسلہ میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ فوری طور پر خفیہ نگرانی بڑھائی جائے اور سخت سیکورٹی کے اقداما ت کیے جائیں۔

92790d55-74ad-4988-a6fb-df0af5f877bc.jpg

4:10 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔