پاکستان

سپریم کورٹ نے دو فوجیوں کے قتل میں ملوث مجرم کی پھانسی کا حکم نامہ معطل کردیا

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ نے دو فوجیوں کے قتل میں ملوث مجرم محمد اکبر کی پھانسی کا حکم نامہ معطل کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ملزم محمد اکبر پر 2009 میں دو فوجی جوانوں کوقتل کرنے کا الزام تھا ، اسی کیس میں ملڑی کورٹ سے پھانسی سنائی گئی تھی۔

ملزم نے 2016 میں سپریم کورٹ میں ملڑی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر پیر کے روز سپریم کورٹ نے پھانسی کا آرڈر روک دیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کے سربراہی میں تین ججز پر مشتمل بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے کہ محمد اکبر کی پھانسی روک دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button