عراقی فوج اور عوام نے شکست دیکر اپنی کامیابی سے دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے

17 جولائی, 2017 00:00

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی ایلسٹر برٹ سے ملاقات میں کہا کہ عوام کی مدد سے عراقی افواج نے موصل اور دیگر علاقے آزاد کرائے اور عراقی فوج اور عوام نے داعش کو شکست دیکر اپنی کامیابی سے دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کے اتحاد اور یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مسائل و مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔ مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی نے بھی اس ملاقات میں عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیر اعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

10:14 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔