ایران پر امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں، تہران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے، دفتر خارجہ پاکستان

01 اکتوبر, 2026 20:18

شیعیت نیوز : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے حوالے سے ایک اہم اور دو ٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو بین الاقوامی قوانین کا مکمل پابند ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربیل ایئربیس سے امریکی پسپائی مکمل، آخری فوجی اور جنگی طیارے کی تصویر جاری

دفتر خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران پر عائد موجودہ امریکی پابندیاں سراسر یکطرفہ ہیں اور چونکہ یہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مسلط نہیں کی گئیں، اس لیے پاکستان برادر اسلامی ملک تہران کے ساتھ اپنی باہمی تجارت بلا تعطل جاری رکھے گا۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، امریکی پابندیوں اور ایران کے ساتھ تجارت کے معاملے پر تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ملکی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

9:22 شام اکتوبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔