حرمین کے دفاع کے لیے سنی بھائیوں کے ساتھ خون بہائیں گے، علامہ ناظر تقوی

01 اکتوبر, 2026 20:31

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے مدِمقابل لانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کے مشترکہ مقدس مقامات ہیں، اور ان کے تحفظ کے لیے جہاں سنی بھائیوں کا خون گرے گا، وہاں ہمارا خون بھی گرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نماز کا قیام اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای

متحدہ علما محاذ کے زیرِ اہتمام کراچی میں ’’یمن، سعودی عرب اور وحدتِ امت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں علما کرام کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وہ عوام کی حقیقت پر مبنی رہنمائی کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ دشمن کی خواہش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دی جائے اور پاکستان میں بعض تکفیری عناصر اس مسئلے کو بنیاد بنا کر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا عوام کو پروپیگنڈے کا شکار ہونے سے بچایا جائے کیونکہ ملک کسی نئے فتنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انقلابِ اسلامی ایران کمزور ہو گیا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ حالیہ محاذ آرائی اور جنگ کے نتیجے میں ایران خطے میں ایک طاقتور اور ناقابل تسخیر قوت کے طور پر مزید ابھر کر سامنے آیا ہے۔

9:22 شام اکتوبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔