نماز کا قیام اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے نماز کی قومی کانفرنس کے نام جاری کردہ اپنے ایک اہم پیغام میں نماز کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے دین کا ستون، حیات طیبہ کی بنیاد اور اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے لازمی شرط قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین و لبنان میں مظالم پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے، علامہ ساجد نقوی
رہبر انقلاب نے واضح کیا کہ نماز محض ایک انفرادی فریضہ نہیں بلکہ قرآنی تعلیمات کے مطابق صالح بندوں کی حکومت کا پہلا ثمرہ اور علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز اللہ تعالیٰ سے براہِ راست تعلق قائم کرنے، شیطانی وسوسوں کے خلاف مضبوط سہارا اور عشق و سکون کا سرچشمہ ہے۔ موجودہ حالات میں ایرانی قوم کے سامنے موجود جدوجہد اور جہاد کے میدانوں میں، نماز پر امید و اعتماد کامیابی اور فتح کے لیے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے عظیم المرتبت رہبر شہید (اعلیٰ اللہ مقامہ) کی اس حوالے سے مسلسل ہدایات اور حجت الاسلام قرائتی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین، اساتذہ، ثقافتی اداروں، ذرائع ابلاغ اور ائمہ جمعہ و جماعت پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو نماز کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنی دوہری ذمہ داریاں ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خالص محمدیؐ اسلام کے پرچم تلے اسلامی انقلاب سے اسلامی معاشرے اور پھر اسلامی تمدن تک کے سفر کو طے کرنے کے لیے مساجد کو آباد کرنا اور نماز جمعہ و جماعت کا وسیع اہتمام کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔







