مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے پیر کی صبح سے بادیہ شام نامی صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف والفجر آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن کے پہلے دن بادیہ شام میں اسی کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کی ہے۔
شامی فوج کے ایک کمانڈر میجر عماد اسکندر نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں اردن کی سرحدوں کے ساتھ داعشی دہشت گردوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
میجر عماد اسکندر نے مزید کہا کہ والفجر آپریشن کے نتیجے میں جلد ہی بادیہ شام میں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا جائے گا جبکہ غوطہ شرقیہ میں موجود دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
کہا جارہا ہے کہ شامی فوج کے والفجر آپریشن کے دوران درجنوں داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں اس گروہ کا ایک سرغنہ احمد عبدو بھی شامل ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button