یمن

سعودی فوج کی چھاؤنی پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی صوبے مآرب میں بھی سعودی فوج کی بکتربند گاڑیوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس حملے میں بھی درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح کے علاقے وادی ربیعہ میں سعودی عرب کے، کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی بھی روک دی۔
دوسری جانب جنگ سے متعلق اطلاع رسانی کرنے والی یمنی کمیٹی کے ارکان نے صرواح شہر کے علاقے عرش بلقیس کا دورہ کیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے زرخرید ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ عرش بلقیس، یمنی فوج اور عوامی رضاکارفوس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button