شہید سید حسن نصراللہ "شہیدِ قدس” ہیں، ان کا خون مقاومت کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، علامہ ساجد نقوی

27 ستمبر, 2026 18:53

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید سید حسن نصراللہ (رہ) کی دوسری برسی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں انہیں ’’شہیدِ قدس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام زندگی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے مقابل کھڑا ہونا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہی اصل مقاومت و مزاحمت ہے، جس کے عظیم سرخیل شہید سید حسن نصراللہ تھے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بلاشبہ مجاہدِ اسلام کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم شہید کا پاکیزہ لہو مقاومت و مزاحمت کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی، مظلوموں کے دفاع اور ظلم و عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دیا تھا۔ امیر المومنین حضرت علیؑ کے فرمان کے مطابق ظالم کے مقابل کھڑا ہونا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے، ایرانی فوج مکمل تیار ہے، ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت محض ایک عملی اقدام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقیدہ ہے، جس کے طریقۂ کار میں تو تبدیلی ممکن ہے مگر اس کی بنیادی فکر اور مقاصد ہمیشہ مستقل رہتے ہیں۔ شہیدِ مقاومت کا راستہ غیرتِ اسلامی اور ایمانی کا راستہ تھا، جس میں انسان جان تو دے دیتا ہے لیکن عالمی استکبار، سامراج اور غاصب صہیونیت کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوتا۔ آج پوری انسانیت بالخصوص عالم اسلام کو انہی استکباری و صیہونی طاقتوں کی جارحیت اور نسل کشی کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت المقدس ہو یا حرمین شریفین، ان کی حرمت پوری انسانیت اور عالمِ اسلام پر لازم ہے اور شعائرِ اسلام ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ قرآنی احکامات کے مطابق اتحاد و وحدت کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں، کیونکہ باہمی اتحاد ہی عالمی استکبار کے خلاف کامیابی اور سربلندی کا واحد راستہ ہے۔

7:49 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔