علامہ عارف واحدی کا منڈی بہاؤالدین میں سید شاہد عباس کاظمی کی رسمِ قل اور مجلسِ عزا سے خطاب

27 ستمبر, 2026 18:55

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے منڈی بہاؤالدین میں سابق ڈویژنل صدر مرحوم سید شاہد عباس کاظمی کی رسمِ قل میں خصوصی شرکت کی اور مجلسِ عزا سے خطاب کیا۔ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موت اور حیاتِ آخرت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا وقت مقرر ہے، جبکہ مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ محمد و آلِ محمدؐ اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو۔

علامہ عارف واحدی نے احادیثِ نبویؐ کی روشنی میں محبتِ محمدؐ و آلِ محمدؐ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو شخص محبتِ محمدؐ و آلِ محمد (ص) کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو، اس کے لیے شہادت کے عظیم اجر و مقام کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم سید شاہد عباس کاظمی کی دینی، ملی اور تنظیمی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ “شہیدِ قدس” ہیں، ان کا خون مقاومت کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات، مغفرتِ الٰہی اور جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں بلند مقام کی دعا بھی کی۔ رسمِ قل کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے مومنین اور تنظیمی احباب سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں مختلف ملی، دینی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

7:48 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔