عراق

موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ

عراق میں انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر لیزگرینڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اندازوں کے برخلاف موصل میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کے لیے دوگنا رقم درکار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی موصل کے مقابلے میں مغربی موصل کے علاقے میں بہت زیادہ تباہی پھیلی ہے اور اس کی تعمیر نو میں کم سے کم ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ داعشی دہشت گردوں کی مکمل نابودی کے بعد، موصل کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button